راہ میں اک مے خانہ پڑا ہے

کیف بھوپالی


جب ہمیں مسجد جانا پڑا ہے
راہ میں اک مے خانہ پڑا ہے
جائیے اب کیوں جانب صحرا
شہر تو خود ویرانہ پڑا ہے
ہم نہ پییں گے بھیک کی ساقی
لے یہ ترا پیمانہ پڑا ہے
حرج نہ ہو تو دیکھتے چلئے
راہ میں اک دیوانہ پڑا ہے
ختم ہوئی سب رات کی محفل
ایک پرِ پروانہ پڑا ہے
فہرست