یہ کون شعبدہ گر ہے ، یہ کیا تماشا ہے

عرفان صدیقی


جدھر بھی دیکھئے دل کی حریف دنیا ہے
یہ کون شعبدہ گر ہے ، یہ کیا تماشا ہے
ذرا بدن کسی موجِ رواں کو سونپ کے دیکھ
کنارِ آب مری جان سوچتا کیا ہے
تو کون ہیں یہ مرے ساتھ چلنے والے لوگ
وہ کہہ رہا تھا کہ ہر آدمی اکیلا ہے
رفاقتوں کو ذرا سوچنے کا موقع دو
کہ اس کے بعد گھنے جنگلوں کا رستہ ہے
خدا رکھے تری کھیتی ہری بھری، لیکن
تو اس پہ اتنا بھروسا نہ کر، یہ دریا ہے
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
فہرست