کہیں مل جائے تو بے بی کو دعا کہہ دینا

رئیس فروغؔ


میں نے سیکھا نہیں اچھوں کو برا کہہ دینا
کہیں مل جائے تو بے بی کو دعا کہہ دینا
وہی افسانۂ مشہور سنانا لیکن
جان پر کھیل کے اک حرف سوا کہہ دینا
خون تو خاک ہوا داغ ہے وہ بھی موہوم
کس کو پہچان ہے نقشِ کفِ پا کہہ دینا
فہرست