اک جہاں جسم و جاں سے اٹھتا ہے

مصحفی غلام ہمدانی


اہلِ دل گر جہاں سے اٹھتا ہے
اک جہاں جسم و جاں سے اٹھتا ہے
چلو اے ہم رہو غنیمت ہے
جو قدم اس جہاں سے اٹھتا ہے
جمع رکھتے نہیں، نہیں معلوم
خرچ اپنا کہاں سے اٹھتا ہے
گر نقاب اس کے منہ سے اٹھی نہیں
شور کیوں کارواں سے اٹھتا ہے
وائے بے طاقتی و بے صبری
پردہ جب درمیاں سے اٹھتا ہے
پھر وہیں گر پڑے ہے پروانہ
گر ٹک اک شمع داں سے اٹھتا ہے
قصۂِ مصحفیؔ سنا کر یار
عشق اس داستاں سے اٹھتا ہے
فاعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فہرست