اب کھٹکتی ہے نظر آنکھوں میں

باقی صدیقی


کر لیا آپ نے گھر آنکھوں میں
اب کھٹکتی ہے نظر آنکھوں میں
خواب بن بن کے بکھرتا ہے جہاں
شام سے تابہ سحر آنکھوں میں
صبح کیفکر میں رہنے والے
رات کرتے ہیں بسر آنکھوں میں
کھل گیا راز گلستاں دل پر
قچبھ رہے ہیں گلِ تر آنکھوں میں
روز اک طرفہ تماشا بن کر
وقت کرتا ہے سفر آنکھوں میں
بات چھیڑی تو ہے ان کی باقیؔ
آ گئے اشک اگر آنکھوں میں
فاعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
رمل مسدس مخبون محذوف مسکن
فہرست