شیفتہ آیا ہوں میں کس کا
تماشا دیکھ کر
رہ گئے حیران مجھ کو سب خود
آرا دیکھ کر
شوقِ خوباں اڑ گیا حوروں کا
جلوہ دیکھ کر
رنجِ دنیا مٹ گیا آرامِ عقبیٰ دیکھ کر
ہے وہ آتش جلوہ، اشک افشاں ہمارے شور سے
شمعِ رو دیتی ہے پروانے کو
جلتا دیکھ کر
خیر جو گزری سو گزری پر یہی اچھا ہوا
خط دیا تھا نامہ بر نے اس کو
تنہا دیکھ کر
سائلِ مبرم کی پھبتی مجھ پہ فرمانے لگے
آرزوئے شوقِ کو گرمِ
تقاضا دیکھ کر
ہے وہاں سستی طلب میں، جان یاں بھاری نہیں
ہیں تو دونوں سخت لیکن کون سا ہے سخت تر
اپنے دل کو دیکھئے میرا
کلیجا دیکھ کر
گاؤں بھی ہم کو غنیمت ہے کہ آبادی تو ہے
آئے ہیں ہم سخت پر آشوب
صحرا دیکھ کر
اب کسے لاؤں گواہی کے لیے روز جزاً
میرے دشمن ہو گئے ، اس کو
احبا دیکھ کر
میں کمینِ توبہ میں ہوں آپ، لیکن کیا کروں
منہ میں بھر آتا ہے پانی جام و
مینا دیکھ کر
التماسِ وصل پر بگڑے تھے بے ڈھب رات کو
کچھ نہ بن آئی مگر جوشِ
تمنا دیکھ کر
دوستی کرتے ہیں ارباب غرض ہر ایک سے
میرے عاشق ہیں عدو اب ربط اس
کا دیکھ کر
بے نقط مجھ کو سناؤ گے جو دیکھو گے ستم
آپ عاشق تو ہوئے ہیں شوق
میرا دیکھ کر
پھر کہو گے اس کو دل، فرماؤ اے اربابِ دل
جو نہ ہو بے تاب و مضطر، روئے
زیبا دیکھ کر
یار پہلو میں نہیں، مے جام و مینا میں نہیں
تم ہوئے حیران مجھ کو نا
شکیبا دیکھ کر
ناگہاں بادِ موافق شیفتہ چلنے لگی
جان پر کل بن رہی تھی شورِ
دریا دیکھ کر