کیا میں جاتا ہوں صنم چھٹ ترے
در اور کہیں
لے قسم مجھ سے جو میرا ہو
گزر اور کہیں
رفتگی کا ہے یہ عالم کہ ترے وقت خرام
پاؤں جاتے ہیں کہیں اور
کمر اور کہیں
صبح پر وصل کی ٹھہری ہے شبِ ہجر ترے
جاویں جلدی سے گزر چار
پہر اور کہیں
وادی قیس میں جو لے گئی مجھ کو وحشت
دل کے بہلانے کی جا تھی نہ
مگر اور کہیں
اس کے کوچے کو تو اے آہ غنیمت ہی سمجھ
سچ تو یہ ہے نہیں اتنا بھی
اثر اور کہیں
ہم ہیں اور خوشۂِ پرویں کا تماشا ہمہ شب
جا کے جھمکائیے یہ عقد
گہر اور کہیں
لاابالی مری دیکھے ہے تو آئینہ کہاں
دل ترا اور کہیں ہے تو
نظر اور کہیں
وعدۂِ وصل دیا عید کی شب ہم کو صنم
اور تم جا کے ہوئے شیر و
شکر اور کہیں
سامنے اس کے لگوں رونے تو جھنجھلا کے کہے
یاں سے لے جائیے یہ دیدۂ
تر اور کہیں
چمن لالہ ستاں میں مجھے جانے دے صبا
چنگے ہوں گے نہ مرے داغِ
جگر اور کہیں
تفرقہ بادِ خزاں نے یہ چمن میں ڈالا
گل کہیں اور پڑا ہے تو
ثمر اور کہیں
برگ و بر یہ ترے کوچے میں تو لاتا ہی نہیں
جا کے بٹھلاویں گے خواہش کا
شجر اور کہیں
ایسے گھبرائے کہ حالت نہ رہی کچھ باقی
دیکھ آئے جو اسے شمس و
قمر اور کہیں
گر میں بد نام ہوا اس کی گلی میں تو ہوا
یارو اب یاں سے نہ جاوے یہ
خبر اور کہیں
مصحفیؔ میں ہوں وہ سرگشتہ کہ خورشید کی طرح
شام گر اور کہیں کی تو
سحر اور کہیں